زمینداروں کے ٹیوب ویلز کے بجلی کنکشنز منقطع کرنے کی پالیسی پر نظرثانی کی جائے، علامہ علی نواز القادری

زمینداروں کے ٹیوب ویلز کے بجلی کنکشنز منقطع کرنے کی پالیسی پر نظرثانی کی جائے، علامہ علی نواز القادری

زمینداروں کو سولر سسٹم ٹیکنالوجی پر منتقل کرکے بجلی کی بنیادی سہولت سے محروم کرنے کی پالیسی معاشی قتل عام کے مترادف ہے
کوئٹہ (نامہ نگار) اتحاد اہلسنت پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ علی نواز القادری مدظلہ العالی نے زمینداروں کو بجلی کی بنیادی سہولت سے محروم کرنے کی پالیسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زمینداروں کے ٹیوب ویلز کے بجلی کنکشنز منقطع کرنے کی پالیسی پر فوری نظرثانی کی جائے زمینداروں کو سولر سسٹم ٹیکنالوجی پر منتقل کرکے بجلی کی بنیادی سہولت سے محروم کرنے کی پالیسی معاشی قتل عام کے مترادف ہے فارم 47 کے تحت مسلط نااہل مصنوعی حکمران نہیں جانتے کہ بجلی کی پاور سولر ٹیکنالوجی سے زیادہ ہوتی ہے اور سولر ٹیکنالوجی بادلوں کے وقت کام کرنا چھوڑ دیتی ہے انہوں نے کہا کہ جمہوری پارٹیوں کے رہنماؤں کے انتخابات کے موقع پر جاری بیانات میں عوام کو بجلی مفت فراہم کرنے کے دعوے اور مفت یونٹس کی فراہمی کے وعدے بھی تاحال وفا نہ ہوسکے بلکہ مزید بجلی مہنگی کرکے بھری بھرکم بلز میں ناجائز ٹیکسیز کی بھرمار جاری و ساری ہے صوبے میں ہر شخص بے چینی و بے سکونی کی کیفیت میں مبتلا ہوکر ذہنی پریشانی میں مبتلا ہوچکا ہے ریاست ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے عوام کی بے چینی و بے سکونی کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرئے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو سولر آئریشن سسٹم فراہم کرنا خوش آئند اقدام ہے مگر بجلی کی بنیادی سہولت کو ٹیوب ویلز سے منقطع کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں اگر اس مسئلے پر سنجیدگی کے ساتھ توجہ نہ دی گئی تو بادلوں و یالہ باری کے دنوں میں زمینداروں کی فصلیں تباہ ہونے کا قوی اندیشہ ہے انہوں نے پالیسی ساز اداروں اور ارباب اقتدار سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ عوام کے حالت زار پر رحم کرتے ہوئے انھیں بجلی کی بنیادی سہولت سے محروم کرنے سے گریز کیا جائے اور بجلی سستی کرکے بھاری بھرکم ٹیکسیز ختم کرکے مہنگائی و بیروزگاری میں پسی عوام کو براہ راست ریلیف فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں