امدادی کارکنوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر7 افراد کو زندہ نکال لیا ،تحقیقات جاری
ہنوئی۔۔ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں کیفے میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ہنوئی پولیس نے بتایا کہ انہیں گزشتہ رات 11 بجے دارالحکومت ہنوئی کے مغرب میں ہو چی منہ شہر کے قریب ایک کیفے اورکراوکے بار میں آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئی،جس میں متعدد اراد کیفے میں پھنس گئے۔ امدادی کارکنوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر7 افراد کو زندہ نکال لیا جن میں سے 2 کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ آگ لگنے سے11 افراد ہلاک ہوگئے۔ہنوئی پولیس نے بیان میں کہا کہ پولیس کو شبہ ہے کہ کیفے کو (جان بوجھ کر)آگ لگائی گئی اور مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق جائے وقوعہ پر 10 سے زیادہ فائر ٹرک اور ایمبولینسز پہنچیں ۔ ا طلاع کے مطابق آگ عمارت میں تیزی سے پھیلنے سے پہلے پہلی منزل سے شروع ہوئی جو تیزی سے عمارت میں پھیل گئی ۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار مشتبہ شخص نے عملے سے بحث کرنے سے پہلے الکحل پینے کے لیے کیفے گیا تھا۔ اس کے بعد اس نے مبینہ طور پر پٹرول خریدا اور اسے کئی موٹر سائیکلوں والے علاقے کے قریب چھڑک دیا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔