ملک بھر میں رجسٹرڈ دینی مدارس کی تعداد 17ہزار7سو38 اوررجسٹرڈ طالب علموں کی تعداد 22لاکھ 49ہزار520 ہے ، اعظم نذیر تارڑ

کس صوبے میں کتنی دینی مدارس؟کتنے طالب علم درس حاصل کررہے ہیں

ملک بھر میں رجسٹرڈ دینی مدارس کی تعداد 17ہزار7سو38 اوررجسٹرڈ طالب علموں کی تعداد 22لاکھ 49ہزار520 ہے ، اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد۔۔ملک بھر میں رجسٹرڈ دینی مدارس کی تعداد 17ہزار7سو38 ہے جبکہ رجسٹرڈ طالب علموں کی کل تعداد 22لاکھ 49ہزار520 ہے۔جمعرات کو سینٹ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کے دینی مدارس کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ پنجاب میں 10ہزار 12رجسٹرڈ مدارس اور بچوں کی تعداد 6لاکھ 64ہزار 65ہے ،سندھ میں رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 24سو16 ہے اور بچوں کی تعداد 1لاکھ 88ہزار1سو82 ہے۔ بلوچستان میں کل رجسٹرڈ مدارس کی تعداد575 اور بچوں کی تعداد71ہزار815 ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 4ہزار5 اور بچوں کی کل تعداد 12لاکھ 83ہزار 24ہے ،آزاد کشمیر میں رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 445 اور بچوں کی کل تعداد 26ہزار787 ہے ،اسلام آباد میں رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 199اور طالبعلموں کی تعداد 11ہزار 301 ہے، گلگت بلتستان میں رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 86 اور طالبعلموں کی تعداد 4ہزار346 ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں