پاکستان کی برآمدات میں 13.8 فیصد اضافہ اور درآمدات میں 3 فیصد کی کمی ریکارڈ کیبانی پی ٹی آئی کو اپنی کمیٹی کے فیصلے قبول نہیں تو اعتماد کیوں کرتے ہیں؟ ،عرفان صدیقی
پی ٹی آئی والے مذاکراتی عمل کو سیاسی کھیل کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ،یونان کے سمندر میں ڈوبنے والے کیا ان کی سول نافرمانی کال پر عمل کیلئے باہر جاتے ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد ۔۔ لیگی رہنماء سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اگر اپنی کمیٹی کے فیصلے قبول نہیں تو پھر ان پر اعتماد کیوں کرتے ہیں؟۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کافی دنوں پہلے 5رکنی اور پھر 7رکنی مذاکراتی کمیٹی بنائی تھی، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کچھ بھی طے کر کے بانی پی ٹی آئی کے پاس جاتی ہے تو وہ انکار کردیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے وہ بانی پی ٹی آئی کو قائل کریں کہ کیا وہ کمیٹیوں پر اعتماد کرتے ہیں؟ ۔عرفان صدیقی نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے ایک مینڈیٹ لے کر آئے، صحیح فیصلہ ہو یا غلط آپ کو قبول ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی کو اگر اپنی کمیٹی کے فیصلے قبول نہیں تو پھر ان پر اعتماد کیوں کرتے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ مذاکرات والا نہیں ہے،دھرنوں، لانگ مارچ، ڈنڈوں اور پیٹرول بمبوں والا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک طرف سول نافرمانی کی دھمکی دیتی ہے تو دوسری طرف مذاکرات کی بات کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اس عمل کو سیاسی کھیل کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ اگر پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات کیلئے حکومت کوئی کمیٹی بنائے گئی تو اتحادیوں سے ضرور مشاورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے آج بھی سول نافرمانی کی کال کی دھمکی کیساتھ مذاکرات کی بات کر رہے ہیں،کیا اوورسیز پاکستانی نواز شریف کے گھر پیسے بھیجتے ہیں؟ کیا اوورسیز پاکستانی شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری یا آصف علی زرداری کے گھر پیسے بھیجتے ہیں؟ ،اوورسیز پاکستانی اپنے بچوں کی تعلیم اور اپنے ماں باپ کے علاج کیلئے پیسے بھیجتے ہیں، وہ اس لئے باہر جاتے ہیں کہ اپنے بیوی بچوں اور والدین کا پیٹ پال سکیں، یہ جو یونان کے سمندر میں ڈوب جاتے ہیں کیا وہ اس لئے باہر جاتے ہیں کہ آپ کی کال پر سول نافرمانی کریں؟۔