بھارت،بھارتی آرمی چیف کی موت، ہیلی کاپٹر کریش کی وجہ سامنے آگئی۔
ہندوستان کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر کریش میں موت کی وجہ کو انسانی غلطی کو قرار دے دیا گیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی چیف آف اسٹاف جنرل پبن کی ہیلی کاپٹرکریش میں موت سے متعلق رپورٹ 3 سال بعد منظر عام پر آئی ہے۔
ہندوستان کے ایوان زیریں لوک سبھا میں پارلیمانی کمیٹی برائے دفاع کی پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دسمبر 2021 کو ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ انسانی غلطی سے ہوا۔
تحقیقاتی ٹیم نے حادثے کی ممکنہ وجہ جاننے کے لیے تمام گواہوں سے بات چیت کی۔ فلائٹ ڈیٹا، ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈ کے مکمل تجزیہ کے بعد رپورٹ مرتب کی گئی۔
جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 22-2021 میں مجوعی طور پر 9 حادثات پیش آئے تھے، 8 دسمبر کو بھارتی جنرل کے ہیلی کاپٹر کا حادثہ انسانی کوتاہی کی وجہ سے ہوا۔
واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کا ایم آئی 17 جنرل پبن راوت، ان کی اہلیہ اور بھارتی افواج کے 12 اہلکاروں کو لے کر تامل نائیڈو میں موجود سولر ایئر فورس بیس سے روانہ ہوا تھا۔
بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر ویلنگٹن میں ڈیفنس اسٹاف سروسز کالجز جا رہا تھا۔ اور لینڈنگ سے چند منٹ قبل پہاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔