لہڑی و ماچھی قبائل میں خونی تنازعہ کا تصفیہ ،دونوں قبائل شیر و شکر ہوگئے

لہڑی و ماچھی قبائل میں خونی تنازعہ کا تصفیہ ،دونوں قبائل شیر و شکر ہوگئے

کوئٹہ…پرنس آغاعمرجان احمدزئی کی خیر خواہی میں لہڑی و ماچھی قبائل کے مابین دیرینہ خونی تنازعہ کا فیصلہ کرکے دونوں قبائل کو شیر و شکر کردیا گیادونوں قبائل کے ثالثین چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی،نوابزادہ خالد خان مگسی،سردار جاوید عزیز لہڑی،سردار شیر باز خان ساتکزئی،سردار عبداللہ خان ابڑو،سابق صوبائی وزیر میرعبدالماجد ابڑو،میر نوشیروان محمد شہی،وڈیرہ اسد خان لہڑی،میرمحمدوارث ابڑو،میر ضیاء جان سمالانی نے دونوں قبائل کے مابین جاری خونی تنازعہ و کچھی کے زمینوں کا قبائلی جرگہ میں فیصلہ کرکے دونوں قبائل کی رنجش کو ختم کرکے انہیں بغل گیر کردیااس موقع پر پرنس آغاعمرجان احمدزئی نواب محمد خان شاہوانی نوابزادہ خالد خان مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے دونوں قبائل کا مسئلہ حل ہوگیا کچھی میں امن بحال ہواکچھی میں اپنے مفادات کیلئے بدامنی پھیلانے والوں کو شرمندگی کے سواکچھ نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں قبائل کی خوش قسمتی ہے کہ قدیم بلوچی روایات کے تحت مسائل حل ہورہے ہیںیاد رہے لہڑی و ماچھی قبائل کے مابین خونی تنازعہ میں آٹھ افراد جاں بحق و متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں