دکی۔۔ ڈپٹی کمشنر دکی کلیم اللہ کاکڑ نے لیویز تھانہ نرہن اور لیویز تھانہ ہوسڑی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ملازمین کی حاضری اور ان کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے لیویز اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹی کے حوالے سے سخت ہدایات دیتے ہوئے تاکید کی کہ وہ ہر وقت اپنی ذمہ داریوں کے لیے تیار رہیں اور وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے حکم دیا کہ ہر آنے اور جانے والے شخص پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کو فوراً نوٹ کرکے بروقت کارروائی کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ لیویز اہلکاروں کی کارکردگی براہ راست عوام کے تحفظ سے جڑی ہوئی ہے، اس لیے کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ اگر کوئی اہلکار اپنی ذمہ داریوں میں کوتاہی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ ادارے کی ساکھ برقرار رہے اور عوام کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔یہ دورہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا کہ تھانہ جات کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال مزید مستحکم ہو۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔