گوادر ۔۔گوادر میں پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ (پی سی ٹی وی آئی) نے 10 سپیشلائزڈ ڈپلومہ پروگرامز میں 93 طالب علموں کے داخلہ کے ساتھ ایک سنگ میل عبور کرلیا ہے،خطے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ہائی ٹیک صنعتوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ، ادارہ مہارت پر مبنی تربیتی کورسز کی ایک متنوع رینج پیش کرتا ہے جس میں میری ٹائم اور پورٹ مینجمنٹ ، سافٹ ویئر ٹیکنالوجی ، ٹورازم مینجمنٹ ، ای کامرس ، میکٹرونکس ، چینی اور انگریزی زبان ، مصنوعی ذہانت(اے آئی)، تعمیراتی انجینئرنگ ، اور اوور ہیڈ کرین آپریشن شامل ہیں۔گوادر پرو کے مطابق ان میں سے 34 طلبا انگریزی زبان میں ایڈوانسڈ ڈپلومہ کر رہے ہیں، 14 چینی زبان اور ثقافت کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، 13 پورٹ مینجمنٹ میں، 3 میکاٹرونکس میں، 7 ای کامرس میں، 14 ٹورازم مینجمنٹ میں اور 18 سافٹ ویئر ٹیکنالوجی میں زیر تعلیم ہیں۔ پیشہ ورانہ تعلیم کی بڑھتی ہوئی مانگ کے ساتھ ، پی سی ٹی وی آئی نے 2025 کے لئے متاثر کن تعداد میں درخواستیں دیکھی ہیں ، جس میں تقریبا 560 طلبا پہلے ہی مختلف پروگراموں کے لئے درخواستیں دے چکے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق پی سی ٹی وی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر منظور سید کے مطابق، انسٹی ٹیوٹ کا مقصد مقامی آبادی کو گوادر کی اقتصادی ترقی میں مدد کے لئے ضروری مہارتوں سے لیس کرنا ہے، خاص طور پر جب شہر گوادر پورٹ فری زون اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زون جیسے بڑے صنعتی منصوبوں کے ذریعے ترقی کر رہا ہے. انہوں نے وضاحت کی کہ یہ ادارہ بندرگاہ اور آس پاس کی صنعتوں کے لئے میری ٹائم ہنر مند افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تمام پیشہ ورانہ پروگرام شینڈونگ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس اینڈ ٹیکنالوجی (ایس آئی سی ٹی)، چین کے ساتھ ساتھ دیگر تسلیم شدہ اداروں کے تعاون سے تیار کیے جاتے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق پی سی ٹی وی آئی کے بہت سے طالب علموں کے لئے، تکنیکی تعلیم حاصل کرنے کا موقع زندگی بدل نے والا رہا ہے. انسٹی ٹیوٹ کی ایک طالبہ نور بلوچ نے اپنی کہانی شیئر کرتے ہوئے کہاکہ میں ایک ماہی گیر کی بیٹی ہوں۔ غربت میں پرورش پاتے ہوئے میں نے کبھی تکنیکی تعلیم حاصل کرنے کا خواب نہیں دیکھا تھا۔ پہلے، اس طرح کے مواقع زیادہ فیسوں کی وجہ سے پہنچ سے باہر تھے لیکن پی سی ٹی وی آئی اب مفت، مہارت پر مبنی تربیت فراہم کرتا ہے، جس سے میرے جیسے نوجوانوں کے لئے تعلیم تک رسائی ممکن ہوتی ہے۔گوادر پرو کے مطابق نور نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح انسٹی ٹیوٹ نے انہیں مارکیٹ کے قابل مہارت حاصل کرنے کے لئے بااختیار بنایا ہے،پی سی ٹی وی آئی ایک گیم چینجر ہے۔ اس نے ہمیں کامیابی حاصل کرنے اور نہ صرف پاکستان کی معیشت بلکہ عالمی ترقی کے منظرنامے میں بھی اپنا کردار ادا کرنے کے اوزار فراہم کیے ہیں۔ میں اپنے والد کے اپنے خاندان کی قسمت بدلنے کے خواب کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہوں۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔