چترال۔۔ہزاروں سال قدیم کالاش فیسٹول ( چوموس ) حسب روایت شدید سردی کے باجود اپنی رنگینیوں کیساتھ ڈھول کی تھاپ پر رقص کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ، کالاش مردو خواتین و سیاحوں نے فیسٹول کے رقص کا خوب لطف اٹھایا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح بمبوریت کے مقام بتریک میں جو ’’کالاش حکمران راجا وائیکا پایہ تخت بھی رہ چکا ہے‘‘ کے قریب پہاڑ میں لومڑی کی تلاش شروع کی گئی اور کالاش لڑکوں نے بالآخر ایک لومڑی کو ڈھونڈ نکالا،جو لوگوں کی آوازوں سے خائف ہو کر پہاڑ کے ایسے مقام پر جا کر پناہ لی جہاں انسان کا جانا ممکن نہیں تھا تاہم کالاش لومڑی کی اس کوشش کو آنے والے سال کیلئے نیک شگون قرار دیا گیاہے ۔ ا س موقع پر بریر سے تعلق رکھنے والے ایک کالاش مذہبی پیشوا میر باچہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امسال سورج اپنے آخری ٹھکانے پر پہنچ کر واپس آنے کی بجائے آگے نکل گیا ہے اس لئے موجودہ سردیوں میں مزید شدت آئیگی۔یاد رہے کہبمبوریت میں ہر سال تہوار چو موس 22 دسمبر کو اختتام پذیر ہوتا ہے اور اس روز بڑی تعدادمیں سیاح اس فیسٹول میں شرکت کیلئے آتے ہیں تاہم امسال سیاحوں کی آمد گزرے سالوں کی نسبت نہ ہونے کے برابر ہے، مقامی ہوٹلوں سے وابستہ افراد نے اسے کے وی ڈی اے کی ناکامی قراردیااور کہا کہ کے وی ڈی اے کی طرف سے صحیح معنوں میں فیسٹول کو ہائی لائٹ کرنے کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے سیاحت کو بہت زیادہ نقصان پہنچا۔ کالاش فیسٹول چوموس کالاش قبیلے کا سب سے بڑا اور طویل دورانیے پر محیط تہوار ہے،جو 9 دسمبر کو شروع ہوکر 22 دسمبر کی شام بمبوریت میں اختتام پذیر ہوتا ہے تاہم 23 دسمبر کو بریر میں بھی منایا جاتا ہے مگر سب سے بڑا اجتماع بمبوریت ہی میں ہوتا ہے،یہ تہوار کئی چھوٹے بڑے رسومات پر مشتمل ہے اورہر روز ایک ایک رسم ادا کی جاتی ہے اس دوران قربان گاہ مالوش میں بکروں کی قربانی دی جاتی ہے اور گوشت تقسیم کئے جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کالاش فیسٹول چوموس کیلئے سکیورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے تھے اور فل پروف سیکیورٹی کے انتظام سے کسی بھی نا خوشگوارحالات سے نمٹنے کی تیاری کی گئی تھی ۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس