کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس سے مقابلے میں 2 اغوا کار ہلاک ہوگئے اور شہری کو بازیاب کرالیا گیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق مقابلے کے دوران 2 اغوا کار فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے جبکہ ہلاک ملزمان سے گاڑی، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ کا بتانا ہے کہ مغوی بزرگ نذیر احمد کو گزشتہ روز ان کے گھر خیابان اتحاد کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا، مغوی فجر کی نماز کی ادائیگی کے لیے گھر سے باہر آئے اور گاڑی میں اپنے نواسے کا انتظار کر رہے تھے۔ان کا بتانا ہے کہ کار سوار 4 اغوا کار مغوی کو اسلحے کے زور پر لے گئے، مغوی کا نواسا آیا تو اس کو نانا گاڑی میں نہیں ملے، مغوی کے نواسے نے سی سی ٹی وی چیک کی تو نانا کے اغوا کا پتہ چلا تو اس نے پولیس کو اطلاع دی اور واقعے کا مقدمہ ساحل تھانے میں درج کیا گیا تھا۔دوسری جانب سخی حسن پْل کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس