2025 میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوگی، کابینہ ڈویژن نے کیلنڈر جاری کردیا

2025 میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوگی، کابینہ ڈویژن نے کیلنڈر جاری کردیا

ملک کابینہ ڈویژن نے دسمبر کے آخر میں آنے والے سال کی 12 عوامی اور 22 اختیاری تعطیلات کا کیلنڈر جاری کردیا ہے۔
کیلنڈر کے مطابق ملک بھر میں پہلی چھٹی 5 فروری کو ہوگی اور دوسری چھٹی 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر ہوگی۔
توقع ہے کہ حکومت مارچ میں عیدالفطر کے لیے تین تعطیلات کا اعلان کرے گی جبکہ یکم مئی کو یوم مزدور کی تعطیل ہوگی۔
اس کے بعد عید الاضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی جبکہ عاشورہ کی تعطیلات 9 اور 10 محرم کو ہوں گی۔ 14 اگست کو یوم آزادی کی تعطیل ہوگی۔
حکومت نے ماہ ربیع الاول میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تعطیل کا اعلان بھی کیا تھا جبکہ 9 نومبر کو یوم اقبال کی تعطیل ہو گی۔
تاہم 2025 کی آخری عام تعطیل 25 دسمبر کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں