خیبرپختونخوا حکومت کی وفاقی حکومت سے ضلع کرم میں ایف سی تعینات کرنےکی درخواست کردی۔
خیبر پختونخوا حکومت نے کرم میں امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ دستاویز کے مطابق صوبائی حکومت نے وفاق سے ایف سی تعیناتی کی درخواست کردی۔ جبکہ حساس علاقوں میں پولیس کی اضافی نفری کی تعیناتی بھی کی جائیگی۔
پشاور،کوہاٹ ، بنوں،ڈی آئی خان ،ملاکنڈ کےلیے خصوصی بم پروف گاڑیاں خریدنے کے لیے گرانٹ جاری کی جائے گی ۔ دستاویز کے مطابق قبائلی اضلاع سمیت کرک ، بنوں، لکی مروت، ٹانک ، ڈی آئی خان اور دیگراضلاع کے ڈی پی اوز کو بھی بم بروف گاڑیاں دی جائیں گی۔ کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کے لیے بھی بم پروف گاڑیوں کا بندوبست کیا جائیگا۔
دستاویز کے مطابق امن وامان کو خراب کرنے والوں کا نام شیڈول فور میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح امن کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کی جائیں گی ۔
کرم میں امن کے قیام کےلیے گرینڈ جرگہ کو طویل مدت تک جاری رکھا جائے گا ۔ امن وامان کو خراب کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دیا جائے گا ۔دستاویز کے مطابق کرم میں تمام بنکر اور بھاری اسلحہ حکومتی تحویل میں لیا جائیگا۔