کراچی..ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام گوگل والٹ بہت جلد پاکستان میں بھی شروع ہونے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈویلپر کے لیک ہونے والے نوٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان ان متعدد ممالک میں شامل ہے جہاں بہت جلد گوگل ڈیجیٹل والٹ سروس شروع کی جائے گی۔گوگل نے ابھی تک باضابطہ لانچ کی تاریخ کی تصدیق نہیں کی لیکن اس خبر سے گوگل والٹ کے ممکنہ پاکستانی صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔پاکستان کے علاوہ ایل سلواڈور، مصر، وینزویلا، برمودا اور کمبوڈیا میں بھی مستقبل قریب میں گوگل والٹ سروس شروع ہونے کی مید ہے۔واضح رہے کہ Google Wallet پہلے Google Pay کے نام سے جانا جاتا تھا جو ایک ڈیجیٹل والٹ اور ادائیگی کا نظام ہے جس کے تحت تیز اور زیادہ محفوظ لین دین کیا جاسکتی ہے۔گوگل والٹ میں صارفین اپنے بٹوے کی طرح بینک کارڈز، بورڈنگ پاسز، ٹکٹس اور دیگر ڈیجیٹل پاسز محفوظ کر سکتے ہیں، ایپ میں ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انکرپشن اور ڈیوائس سیکیورٹی فیچرز کا استعمال کیا گیا ہے۔گوگل والٹ ان لوگوں کے لیے ایک قابل اعتماد آپشن ہے جو فزیکل کارڈز سے ہٹ کر موبائل ادائیگیوں کی سہولت کو اپنانا چاہتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔