غزہ کی پٹی کے شمال میں آخری مرکزی ہسپتال بھی برباد

غزہ کی پٹی کے شمال میں آخری مرکزی ہسپتال بھی برباد

ہسپتال کے بعض مرکزی شعبے اسرائیلی حملے میں جل کر شدید تباہ ہو گئے،عالمی ادارہ صحت
جنیوا..عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کمال عدوان ہسپتال کے نزدیک اسرائیلی فوج کے حماس کے مسلح عناصر کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں غزہ کی پٹی کے شمال میں آخری مرکزی طبی سہولیات کا مرکز بھی سہولیات فراہم کرنے سے قاصر ہو گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ادارے نے جس کا صدر دفتر جنیوا میں ہے، بتایا کہ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق ہسپتال کے بعض مرکزی شعبے اسرائیلی حملے میں جل کر شدید تباہ ہو گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں