دنیا بھر میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس کا استعمال ہو رہا ہے لیکن پاکستان میں مرد وخواتین کے اس کے استعمال کی شرح میں نمایاں فرق ہے۔دنیا میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام سیکٹر میں مردوں اور خواتین کی بڑی تعداد منسلک ہے، لیکن پاکستان میں اس شعبیمیں خواتین کی نمائندگی خطرناک حد تک کم ہے۔پی ٹی اے کی 2024 کی رپورٹ کے مطابق پاکستان صنفی مساوات اورڈیجیٹل شمولیت کیلحاظ سے سب سے کم تر ممالک میں شامل ہے اور سوشل میڈیا ایپس پر خواتین کی نمائندگی میں بڑی حد تک کمی دیکھنے کو ملی ہیپاکستان میں 6 کروڑ چالیس لاکھ سے زائد صارفین فیس بک کا استعمال کرتے ہیں۔ ان میں سے 77 فیصد مرد جب کہ خواتین کی تعداد صرف 24 فیصد ہے۔ یوں اس مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر صنفی فرق 68 فیصد ہے۔اسی طرح پاکستان بھر میں یو ٹیوب صارفین کی تعداد 7 کروڑ 17 لاکھ کے قریب ہے۔ ان میں بھی صنفی فرق نمایاں ہے۔ 72 فیصد مرد اور 28 فیصد خواتین یو ٹیوب کا استعمال کرتے ہیں اور یہاں صنفی فرق 69 کے ڈیجیٹ کو چھو رہا ہے۔شارٹ ویڈیو کے لیے مقبول ایپ ٹک ٹاک ہے۔ اس پلیٹ فارم کا 5 کروڑ 44 لاکھ پاکستانی صارفین استعمال کرتے ہیں۔ ان میں 78 فیصد مرد اور 22 فیصد خواتین ہیں اور یہاں صنفی تفریق 71 فیصد تک پہنچی ہوئی ہے۔انسٹا گرام کے ایک کروڑ تہتر لاکھ صارفین میں سے 64 فیصد مرد اور 36 فیصد خواتین ہیں۔ یہاں صنفی تفریق کی شرح 41 فیصد ہے
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔