اسلام آباد..حکومت نے ہائی وے اور موٹر وے پر سفر کرنے والوں کو نئے سال کا تحفہ دے دیا ۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹول ٹیکس بڑھا دیا۔5 جنوری سے نئے نرخ کے حساب سے ٹول ٹیکس لیا جائے گا۔ایم 1، ایم 3، ایم 4، ایم 5، ایم 14 اور ای35 موٹر وے پر بڑی گاڑیوں کے ٹول ٹیکس 750 سے 5550 روپے تک بڑھادیا گیا۔قومی شاہراوں پر موٹرکار سے 60 روپے، ویگن سے 100 روپے اور بس سے 200 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 250 روپے اوربڑے ٹرکوں سے 500 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ ایم 1، ایم 3، ایم 4، ایم 5، ایم 14 اور ای35 پر ٹول ٹیکس میں بھاری اضافہ کردیا گیا۔ اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم ون موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 460 سے بڑھا 500 روپے کر دیا گیا ۔ لاہور سے عبدالحکیم جانے والی ایم تھری پر کار کیلئے ٹول ٹیکس 650 روپے سے بڑھا کر 700 روپے کر دیا گیا۔پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان جانے والی ایم فور پر کار کیلئے ٹول ٹیکس 850 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کر دیا گیا۔ ملتان سے سکھر جانے والی ایم فائیو پر کار کا ٹول ٹیکس ایک ہزار 50 روپے سے بڑھا کر1100 روپے کر دیا گیا۔ڈی جی خان تا ہکلہ موٹروے ایم چودہ پر ٹول ٹیکس 600 روپے ہوگیا ۔حسن ابدال حویلیاں مانسہرہ ای 35 ٹول ٹیکس 250 روپے ادا کرنا ہوگا۔ایم 1، ایم 3، ایم 4، ایم 5، ایم 14 اور ای35 موٹر وے پر بڑی گاڑیوں کے ٹول ٹیکس 750 سے 5550 روپے تک بڑھادیا گیا۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔