اڑان پاکستان منصوبہ اگلے 3سالوں میں ہمیں دنیا کے بڑے ممالک کی صف میں لاکھڑاکرے گا، محمد اورنگزیب

اڑان پاکستان منصوبہ اگلے 3سالوں میں ہمیں دنیا کے بڑے ممالک کی صف میں لاکھڑاکرے گا، محمد اورنگزیب

اسلام آباد.. وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان منصوبہ اگلے 3سالوں میں ہمیں دنیا کے بڑے ممالک کی صف میں لاکھڑاکرے گا۔ جبکہ آئی ایم ایف پروگرام کو آخری بنانے میں بھی یہ منصوبہ انتہائی معاون ثابت ہو گا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا اڑان پاکستان منصوبہ ملک میں پیدواری صلا حیت میں اضا فے ، نجی شعبہ کے ملک کو لیڈ کرنے اور اور معاشی اصلاحاتی ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ حکومتی اخراجات کم کرنے پر پوری تندہی سے کام ہو رہا ہے ۔ جبکہ یہ منصوبہ ہمیں آئی ایم ایف پروگرام کو آخری بنانے میں بھی معاون ہو گا ۔ انہوں نے کہا پاکستان کی معیشت مستحکم ہوچکی ہے۔ نجی شعبہ کو اب معاملات کو چلانے ہوں گے۔ انہوں نے کہا اڑان پاکستان منصوبہ اگلے 3سالوں میں ہمیں دنیا کے بڑے ممالک کی صف میں لاکھڑاکرے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بھی اڑان پاکستان ہوم گرون نیشنل اکنامک پلان 2024 تا 29 کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوے کہا ہوم گرون اکنامک ایجنڈا میڈ ان پاکستان معاشی اصلاحات کا ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا ملک ڈیفالٹ سے استحکام کی طرف آیا اور اب استحکام سے ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ الحمد اللہ تمام معاشی اشاریئے بہتر ہوئے ہیں۔ ہوم گرون ایجنڈا ایک اہم اقدام ہے۔ ایجنڈے کے تحت معاشی ترقی کا سفر طے کیا جائے گا اور پاکستان کے عوام کو خوشخبریاں ملیں گی۔ معاشی اصلاحات کا ایجنڈا پاکستان اور اس کے عوام کی ترقی کے لئے ہے۔ وزیر مملکت علی وزیر پرویز ملک نے کہا سیاسی عدم استحکام معیشت کی راہ میں رکاوٹ رہا اڑان پاکستان منصوبہ ملک معیشت کے استحکام کے لئے اہم ثابت ہو گا ۔ نلیگ کے رہنماطارق فضل چوہدری نے کہا معیشت کے استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔ 2025میں پاکستان انشاء اللہ ٹیک آف کرجائیگا۔ انہوں نے کہا پانچ سالہ اڑان پاکستان منصوبے میں شاندار مستقبل پوشیدہ ہے۔ پاکستان ان خوابوں کی تعبیر ہوگاجو خواب قائداعظم نے دیکھے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں