کوئٹہ،اسلام آباد(یو این اے )وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کے انسانی سمگلنگ میں ملوث درجنوں اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کرتے ہوئے مقدمات درج کرلیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی حادثات کے نتیجے میں جاری تحقیقات کے دوران انسانی سمگلرز کی سہولت کاری میں ملوث ایف آئی اے کے 35 ملازمین کو برطرف کر دیا گیا ہے، جن میں ایف آئی اے کے 4 انسپکٹر، 10 سب انسپکٹر، 2 اے ایس آئی، 5 ہیڈ کانسٹیبل اور 14 کانسٹیبل شامل ہیں، انسانی سمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 13 اہلکاروں کے خلاف مقدمات بھی درج کرلیے گئے یہ اہلکار کوئٹہ میں تعینات رہے ہے اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے کہا ہے کہ غفلت میں ملوث اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں، کشتی حادثات میں ملوث اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا، ادارے میں احتسابی عمل سے ہی انسانی سمگلنگ کا خاتمہ ممکن ہوگا، اس مقصد کے لیے ادارے کو کرپشن اور دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے گا۔یونان کشتی حادثے کے بعد جاری تفتیش سے پتا چلا کہ انسانی سمگلرز کی مبینہ سہولتکاری میں ملوث افسران اور اہلکاروں کا تعلق مختلف زونز سے ہے، انسانی سمگلنگ میں ملوث افسران اور اہلکاروں کا تعلق گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد سے جب کے یہ اہلکار کوئٹہ میں تعینات رہے ہے بتایا گیا، ایف آئی اے کے ان افسران و اہلکاروں کو ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے طلب کیا، اس دوران ڈی جی ایف آئی اے نے ان افسران اور اہلکاروں پر برہمی کا اظہار کیا۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔