رحیم کاکڑ کا کاسی قبیلے پر حملے کی بھرپور مذمت

رحیم کاکڑ کا کاسی قبیلے پر حملے کی بھرپور مذمت

کوئٹہ(یو این اے)تحریک انصاف کے کارکن و سابق میئر کوئٹہ رحیم کاکڑ سردار حسن شاہ جمیل بوستا ن ایڈووکیٹ میروائیس ایڈووکیٹ احمد شاہ ایڈووکیٹ عبداللہ ایڈووکیٹ عمر فاروق ایڈووکیٹ توقیر بھٹی امین آغا ارشد اچکزئی ضیا الحق نعمت اللہ نے گزشتہ روز کوئٹہ شہر میں ایک ممتاز قبیلہ کاسی کے افراد پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے پولیس کے ذریعے حملہ کریا جس کی بھر پور مذمت کی جاتی ہے یہ دو انتظامی آفسران جب سے کوئٹہ ڈویژن اور کوئٹہ ڈسٹرکٹ میں پوسٹ کئے گئے ہیں آئے روز پولیس کے ذریعے ناجائز ایف آئی آرز تھری ایم پی و پولیس اسٹیشنوں میں بند کرنا جو کہ تحریک انصاف کے ساتھ روا رکھا گیا ہے اس کے علاوہ گوشت مارکیٹ جوکہ کاسی قبیلے نے اس وقت گوشت مارکیٹ کے لیے دی تھی کمشنر کوئٹہ ڈویژن جب 2024میں پوسٹ ہوا پھر وہ اپنی مرضی سے پارکنگ کے لیے لیز پر دیا جوکہ ایک شرمناک عمل کے سوا کچھ نہیں صوبے کے پشتون گورنر بلوچ وزیر اعلی کو بھی خیال کرنا چاہیے کہ کوئٹہ میں جوکہ دارلحکومت ہے میں یہاں غیور پشتونوں کے ساتھ ان دو افسران جوکہ پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں کے بدمعاشی کو روکیں یہ کون لوگ ہیں کہ ہر ناجائز کو جائز سمجھ کر کرتے ہیں ہم سدرن کمانڈر سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ ان خود سر کمشنر ایڈمنسٹریٹر اور ڈپٹی کمشنر کو روکیں اور ان کے خلاف تحقیقات کریں اور ان کو ان کے عہدے سے برطرف کیا جائے کوئٹہ والے اپنا حساب یاد رکھتے ہیں تحریک انصاف عوام کے ساتھ کھڑی جماعت ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں