کوئٹہ(یو این اے) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے نئے سال کے موقع پر اہل بلوچستان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ یہ سال صوبے کے لیے امن، خوشحالی اور ترقی کا نقیب ثابت ہو۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بلوچستان کے عوام کے دیرینہ مسائل حل ، لاپتہ افراد بازیاب ، اور مفاہمتی عمل کا آغاز ہو، تاکہ بے چینی اور اضطراب کی فضا ختم ہو سکے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان ایک طویل عرصے سے مختلف چیلنجز کا شکار ہے، جن میں امن و امان کی مخدوش صورتحال، بنیادی سہولیات کی کمی، اور سماجی و معاشی مشکلات شامل ہیں۔ انہوں نے حکومت اور ریاستی اداروں پر زور دیا کہ وہ ان مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کریں تاکہ عوام کو ان کے آئینی اور قانونی حقوق میسر آ سکیں۔انہوں نے لاپتہ افراد کے مسئلے کو خاص طور پر اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بازیابی نہ صرف متاثرہ خاندانوں کے لیے سکون کا باعث بنے گی بلکہ پورے بلوچستان میں اعتماد، ہم آہنگی اور امید کی نئی فضا قائم کرے گی۔ میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ مفاہمتی عمل کو فروغ دینا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے، کیونکہ اسی کے ذریعے امن، استحکام اور ترقی کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ہمیشہ عوام کے مسائل کے حل، ان کے حقوق کے تحفظ، اور بلوچستان کی ترقی کے لیے اپنے فرائض ادا کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔