پاکستان مرکزی مسلم لیگ حب کی جانب سے مستحق خاندانوں میں گرم ملبوسات کی تقسیم

پاکستان مرکزی مسلم لیگ حب کی جانب سے مستحق خاندانوں میں گرم ملبوسات کی تقسیم

حب (یو این اے)پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع حب بلوچستان کی جانب سے سردیوں کے پیش نظر مستحق خاندانوں میں گرم ملبوسات کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن حب کے علاقے بھوانی کے واہورہ گوٹھ میں مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی صدر راجہ ریاض رونجھو اور جنرل سیکریٹری جہانزیب شیخ کی قیادت میں مستحق خاندانوں میں کمبل، چادریں، سویٹرز اور دیگر گرم ملبوسات تقسیم کیے گئے۔ اس تقریب میں بڑی تعداد میں مرد، خواتین، اور بچوں نے شرکت کی، جنہوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ خدمت عوام کی حقیقی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کی جا رہی ہے۔ مستحق افراد نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی قیادت کو دعائیں دیں اور ان کے عوامی خدمت کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر ضلعی صدر راجہ ریاض رونجھو، جنرل سیکریٹری جہانزیب شیخ، اور تحصیل حب کے جنرل سیکریٹری اکرام ضامرانی نے مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ “ہماری سیاست باتوں پر نہیں بلکہ خدمت پر مبنی ہے۔ موجودہ وسائل کے مطابق ہم حب کی عوام کی خدمت جاری رکھیں گے اور ہر شعبہ زندگی میں عوام کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔” تقریب میں ضلعی تعلقات عامہ کے انچارج عامر ضامرانی، فرزند ضلعی نائب صدر شاہ زیب بلوچ، اور سینئر ممبر عقیل موندرہ بھی شریک تھے۔ رہنماوں نے یقین دلایا کہ سردی کے اس موسم میں مزید علاقوں میں ونٹر پیکج تقسیم کیے جائیں گے تاکہ ضرورت مند افراد کی مشکلات کم کی جا سکیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں