سی ٹی ڈی کی کارروائی،تربت سے لاپتہ زمان جان اور ابوالحسن کو قلعہ عبداللہ سے گرفتار کر لیا گیا

سی ٹی ڈی کی کارروائی،تربت سے لاپتہ زمان جان اور ابوالحسن کو قلعہ عبداللہ سے گرفتار کر لیا گیا

تربت(یواین اے)کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) نے تربت سے لاپتہ زمان جان اور ابوالحسن کی قلعہ عبداللہ توبہ اچکزی کراس سے گرفتاری ظاہر کردی ہے اور ان پر کالعدم BLF سے تعلق کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے بغرض تخریب کاری ہینڈ گرینیڈ برامدگی کا دعوی کیا ہے ایف آئی آر کے مطابق یکم جنوری کو مخبر خاص کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے زمان جان اور ابوالحسن کو توبہ اچکزی کراس ضلع قلعہ عبداللہ سے ایک موٹرسائیکل پر سوار جاتے ہوئے روکا اور ان دونوں سے دو عدد ہینڈ گرینیڈ سمیت دیگر مواد برآمد کیا۔زمان جان اور ابوالحسن جن کا تعلق ضلع کیچ کے دیہی علاقہ بالگتر سے ہے ان کی جبری گمشدگی کا الزام ان کے فیملی نے ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کے چیئرمین پر لگایا ہے فیملی کے مطابق ان دونوں کے علاوہ الطاف نامی نوجوان کو ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کے چیئرمین نے اپنے گھر بلاکر انہیں مبینہ طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا تھا تاہم دو دن بعد الطاف کو رہا کردیا گیا۔یاد رہے کہ زمان جان اور ابوالحسن کی بازیابی کے لیے ان کے فیملی نے گذشتہ شام سے ہوشاپ زیرو پوائنٹ پر سی پیک شاہراہ بلاک کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں