چمن میں کوڑک ٹاپ پر ایمرجنسی کیمپ قائم،

چمن میں کوڑک ٹاپ پر ایمرجنسی کیمپ قائم،

چمن(یو این اے) حکومت بلوچستان کی خصوصی احکامات کی پیروی کرتے ہوئے ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی ہدایات پر این ایچ اے پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ نے کوڑک ٹاپ پر شدید برفباری اور طوفانی بارشوں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو آپریشن اور امدادی کاموں اور روڈ کلیئرنس کیلئے کیمپ قائم کر دیا گیا ہے اوراس مقصد کیلئے تین پوائنٹس کوڑک ٹاپ، گڑنگ اور ڑڑہ بند پر سرخ نمک کو وافر مقدار میں ذخیرہ اور مشینری جمع کر دیا گیا ہے تاکہ شدید برفباری کے دوران روڈ پر جمی ہوئی برف کو نمک اور ہیوی مشینری کے ذریعے سے پگھلایا اور صاف کیا جا سکیں اس مقصد کیلئے مین کیمپ کوڑک ٹاپ پر بنایا گیا ہے اور شیلا باغ میں این ایچ اے کی مین کیمپ سے مزید ہیوی مشینری بوقت ضرورت ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کی تعاون سے روڈ کو کلئیر کرنے میں مدد پہنچائے گی اور عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔

چمن میں کوڑک ٹاپ پر ایمرجنسی کیمپ قائم،“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں