لاہور ..پاکستان شو بز کی سحر انگیز خوبصورتی اور بے مثال فنکارانہ صلاحیتوں کی مالک اداکارہ نیلم منیر نے خوبصورتی بڑھانے کے مصنوعی طریقے اور سرجری کروانے پر قدرتی حسن کو ترجیح دے دی۔نیلم منیر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بڑھاپے، اینٹی ایجنگ اور کاسمیٹک پروسیجرز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے نیلم منیر نے کہا کہ، خوبصورتی اوروقار عمر کے ساتھ آتے ہیں۔ آپ کو عمر بڑھنے، باریک لکیروں اور جھریوں کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ اپنی قدرتی جلد میں خوبصورت نظر آتے ہیں۔ عمر آپ کی شخصیت میں نکھار ڈالتی ہے اور وقار میں اضافہ کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ خود ڈاکٹر ہیں؛ آپ اس کے بارے میں بہتر جانتی ہیں کہ بوٹوکس کروانے والے تمام چہرے ایک جیسے نظر آتے ہیں۔ کیا وہ ایک جیسے نہیں ہیں؟ میرے خیال میں فردکو اپنی شکل وصورت کے بارے میں پراعتماد ہونا چاہیے، لیکن اگر کسی کو یہ پروسیجر کروانا ہے، تو یہ اس کی اپنی پسند ہے۔نیلم منیر کے عمر اور حسن کے بارے میں میچور خیالات کو مداح پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں اور سراہ رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔