ممبئی،سابق بھارتی اداکارہ و ماڈل سنگیتا بجلانی نے بالآخر تصدیق کر دی کہ ان کی بالی وڈ کے سْپر اسٹار سلمان خان سے شادی ہونے والی تھی۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سنگیتا بجلانی اور سلمان خان کی ملاقات ایک ٹی وی اشتہار کے سیٹ پر ہوئی تھی اور سابق جوڑے تقریباً ایک دہائی تک ایک دوسرے کو ڈیٹنگ کیا۔طویل عرصے تک تعلقات میں رہنے کے بعد جوڑے نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور تاریخ بھی طے کر لی گئی، لیکن دعوت نامے چھپنے کے بعد عین موقع پر سلمان خان اپنے فیصلے سے مکر گئے۔حال ہی میں سنگیتا بجلانی انڈین آئیڈل میں بطور مہمان خصوصی نظر آئیں جہاں سابق اداکارہ سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی زندگی میں کیا تبدیلی لانا چاہیں گی؟اس پر سنگیتا بجلانی نے کہا کہ ’جو میرے سابق بوائے فرینڈ تھے ان کا نام نہیں لوں گی، میں بہت تنگ ہوگئی تھی کہ ’آپ چھوٹے کپڑے نہیں پہن سکتیں، زیادہ گردن نظر نہیں آنی چاہیے اور لباس مخصوص لمبائی سے چھوٹا نہیں ہونا چاہیے۔وہ کہتی ہیں کہ مجھے ایسی چیزیں پہننے کی اجازت نہیں تھی جیسی میں اب پہنتی ہوں، شروع میں میں نے ایسا کیا لیکن آخر کار مجھے اجازت نہیں دی گئی، لیکن اب میں مکمل طور پر آزاد ہوں مجھے کسی سے ڈر نہیں لگتا، اْس وقت میں بہت محتاط رہتی تھی، میں اپنی زندگی کے اس حصے کو تبدیل کرنا چاہتی ہوں اور میں اسے بدلا بھی ہے۔سنگیتا بجلانی سے سوال کیا گیا کہ ہم نے سنا ہے سلمان خان اور آپ کی شادی کے کارڈ چھپ چکے تھے، کیا اس بات میں سچائی ہے؟ اس پر سابق اداکارہ و ماڈل نے کہا کہ ہاں یہ سچ ہے لیکن مجھ سے اس بارے میں مزید نہ پوچھیں۔انہوں نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ مجھ پر بجلی مت گرائیں کیونکہ میرا نام بجلی ہے، میں نے اعتراف کر لیا ہے۔ایک متجسس وشال دڈلانی پھر سنگیتا کی طرف متوجہ ہوا اور پوچھا، ’’کیا کہانی ہے؟‘‘۔اس سے قبل ’کافی ود کرن‘ شو میں سلمان خان نے سنگیتا بجلانی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے بارے میں بات کی تھی۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔