ہالی ووڈ میں 2024 اینی میٹڈ فلموں کے نام، شائقین کی جیبوں سے اربوں ڈالر نکلوا لئے

ہالی ووڈ میں 2024 اینی میٹڈ فلموں کے نام، شائقین کی جیبوں سے اربوں ڈالر نکلوا لئے

لاس اینجلس.ہالی ووڈ میں سال 2024ء اینی میٹڈ فلموں کے نام رہا، شائقین کی جیبوں سے اربوں ڈالر نکلوا لئے۔اینی میٹڈ فلم ’’انسائیڈآؤٹ‘‘ رواں سال کمائی میں سرفہرست رہی، 1 ارب 69 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کما لئے، ایکشن فلم ڈیڈ پول 1 ارب 33 کروڑ 80 لا کھ ڈالر کا بزنس کرکے دوسرے نمبر پر رہی۔اینی میٹڈ فلم ڈیس پک ایبل می 4 کا جادو بھی سر چڑھ کر بولا، فلم نے 96 کروڑ 91 لاکھ ڈالر سے زائد کمائے، کمائی میں موانا چوتھے اور ڈیون پانچویں نمبر پر رہی۔

اپنا تبصرہ لکھیں