لندن ،انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ انڈور باؤلز چیمپیئن شپس میں اسرائیل کے کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی عائد کردی گئی، جس کے لیے فلسطین کے حامی گروپ کی جانب سے غزہ جنگ کی وجہ سے مہم چلائی گئی تھی۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ باؤلز ٹور نے بیان میں کہا کہ اگست میں اسکاٹش انٹرنیشنل اوپن میں اسرائیلی کھلاڑیوں کی شرکت پر سیاسی حوالوں سے کشیدگی پھیل گئی تھی۔بیان میں کہا گیا کہ صورت حال کی نوعیت کا ادراک کرتیہوئے ورلڈ باؤلز ٹوربورڈ نے ٹورنامنٹ کے منتظمین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ مشکل فیصلہ کیا کہ اسرائیل کو آنے والے ورلڈ انڈور چمپیئن شپ میں شرکت کے لیے دیا گیا دعوت نامہ واپس لیا جائے۔ورلڈ باؤلز ٹور نے کہا کہ یہ ایک ایسا کھیل ہے جو ہمیشہ لوگون کو متحد کرنے کا محرک رہا ہے اور اس فیصلے کا مقصد چیمپئن شپس کی حفاظت کرنے اور یہ یقینی بنانا ہے کہ اس میں حصہ لینے والے تمام افراد کے لیے ٹورنامنٹ بلاروک ٹوک جاری رہے۔دوسری جانب برطانیہ میں یہودیوں کی تنظیم نے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اس فیصلے کو اسرائیلی کھلاڑیوں کے خلاف امتیازی اقدام سے تعبیر کیا کیونکہ انہیں صرف ان کی شناخت کی بنیاد پر ٹورنامنٹ سے محروم کردیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔