واشنگٹن،امریکا کے محکمہ خزانہ نے انکشاف کیا ہے کہ چینی حکومت کے اسپانسرڈ ہیکرز نے رواں ماہ اہم دستاویزات تک رسائی اور معلومات چرائی، جس سے اہم واقعہ سے جوڑ دیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے اراکین پارلیمنٹ کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا کہ ہیکرز نے تھرڈ پارٹی سائبر سیکیورٹی سروس فراہم کرنے والی کمپنی بیانڈ ٹرسٹ کی سروس کے ذریعے مداخلت اور ان کلاسیفائیڈ دستاویزات تک رسائی کی۔مراسلے میں کہا گیا کہ ہیکرز نے سروس فراہم کرنے والے کی جانب سے استعمال کی جانب والی کی تک رسائی کی، جس سے محکمہ خزانہ کے افسران دور سے ٹیکنیکل سپورٹ کے لیے کلاڈ سروس استعمال کرتے تھے۔اراکین پارلیمان کو آگاہ کیا گیا کہ کی چرائے کے لیے رسائی کے ساتھ ہیکرز سروس کی سیکیورٹی پر کنٹرول حاصل کرنے، محکمہ خزانہ کے چند صارف ورک اسٹیشنز تک دور سے رسائی اور ان کی مدد سے رکھی ہوئی ان کلاسیفائیڈ دستاویزات تک رسائی میں کامیاب ہوئے۔امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ دستیاب شواہد کی بنیاد پر اس واقعے کو چین کی حکومت کے اسپانسرڈ ایڈوانسڈ تھریٹ (اے پی ٹی) ہیکرز سے جوڑ دیا گیا ہے۔اراکین پارلیمان کو مراسلے میں کہا گیا کہ بیانڈ ٹرسٹ کی جانب سے 8 دسمبر کو اس حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا اور امریکی سائبر سیکیورٹی اور انفرااسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی (سی آئی ایس اے)اور ایف بی آئی کے ساتھ کام کیا گیا تاکہ ہیکرز کی مداخلت کے اثرات کا جائزہ لیا جائے۔دوسری جانب چین کی وزات خارجہ کے ترجمان ما ننگ نے ہفتہ بریفنگ میں بتایا کہ چین ہمیشہ ہیکرز کے ہر طرح کے حملوں کی مخالفت کرتا ہے۔امریکا میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے بھی اس تاثر کو رد کیا اور ہیکرز کی ذمہ داری لینے سے انکار کیا اور کہا کہ امریکا کے بلاسوچے سمجھے اور حقائق کے بغیر چین کے خلاف پروپیگنڈے کی سختی مخالفت کرتا ہے۔ادھر بیانڈ ٹرسٹ نے بھی ہیکرز کے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے دستاویزات کو محفوظ بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا حوالہ دیا اور کہا کہ تفتیش کی حمایت کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔