وزیراعلیٰ بلوچستان کا عبدالخالق ہزارہ سے ٹیلی فونک رابطہ ،واقعہ کی تحقیقات سے متعلق آگاہ کیا

وزیراعلیٰ بلوچستان کا عبدالخالق ہزارہ سے ٹیلی فونک رابطہ ،واقعہ کی تحقیقات سے متعلق آگاہ کیا

کوئٹہ(جہان امروز)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعہ کو ٹیلی فون پر سابق صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ سے رابطہ کیا

ان کی مزاج پرسی کرتے ہوئے ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ سے متعلق بات چیت کی وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے عبدالخالق ہزارہ کو آگاہ کیا کہ پولیس واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کررہی ہے

جس کی پیش رفت سے آپ کو متواتر آگاہ رکھا جائے گا، وزیر اعلی نے عبدالخالق ہزارہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین و سابق صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں