چمن(جہان امروز نیوز)چمن ریلوے اسٹیشن کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر بم دھماکہ ، 3 افراد زخمی چمن ریلوے اسٹیشن کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر بم دھماکہ ہوا جس میں گاڑی اور اہلکار محفوظ رہے جبکہ 3 راہگیر دھماکے میں زخمی ہوئے ہیں جس سے علاج کیلئے سول ہسپتال چمن لائے گئے
پولیس کے مطابق بم موٹرسائیکل میں نصب کیا تھا سیکورٹی فورسز کی گاڑی گزرتے ہی ریموٹ کنٹرول سے دھماکہ کیا گیا تاہم سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں اور واقع کی مذید تفتیش پولیس کررہی ہے۔