امارات میں نئے فیملی قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر سخت سزا ہوگی
امارات(جہان امروز نیوز)متحدہ عرب امارات میں رہنے والے افراد کے لیے نئے فیملی قوانین کا اعلان کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے فیملی قانون کے تحت بچوں کے اماراتی قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے غلط استعمال پر قانونی کارروائی کی جائے گی، فیملی قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور جیل منتقل بھی کیا جا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بچوں کی تحویل سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں ہوں گی، نئے قوانین کے تحت بچوں کی تحویل عمر میں توسیع بھی کردی گئی ہے۔
نئے فیملی قوانین کے تحت غیر مسلم ماؤں کو بھی بچوں کی تحویل کا حق دیا گیا ہے جبکہ 15 سال کے بچے خود فیصلہ کریں گے کہ وہ کہاں اور کس کے ساتھ رہنے کے خواہشمند ہیں۔
نئے فیملی قوانین اماراتی اور غیرملکی دونوں خاندانوں پر لاگو ہوں گے۔
متحدہ عرب امارات میں نئے فیملی قوانین اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوں گے۔