WhatsApp Image 2025 01 27 at 17.45.23 1

معیاری اور بنیادی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کادرس دینافرض ہے،عبدالستار لانگو

سبی(نمائندہ جہان امروز)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرعبدالستارلانگونے کہاہے کہ معیاری اور بنیادی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کادرس دینا ہمارے فرائض میں شامل ہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء اور طالبات کو اخلاقیات کادرس دینا ہم پر لازم ہے .

تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقیات بھی ایک بہت بڑی دولت ہے اور باخلاق انسان کبھی مفلس نہیں ہوتا بچوں کو اخلاق کا درس دینے والے اساتذہ معاشرے کی اصلاح اور فلاح میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور فکر و عمل سے ہی ہم اپنی فطرت کو پاکیزہ بنا سکتے ہیں یہ باتیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستارلانگو نے گزشتہ روز اپنے دفترمیں ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے صدرمیراللہ داد رند ٫ جنرل سیکریٹری خرم شہزاد ٫سینئیرنائب صدر اللہ یارڈومکی اور نائب صدر اشتیاق احمدچاچڑسے دوران ملاقات کہی.

انکا کہنا تھا والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کے تعلیم اور حاضری پرتوجہ دیں اور ہرماہ سکول جاکر اپنے بچوں کے تعلیم اور حاضری کے بارے میں دریافت کریں تاکہ والدین کو بچوں کی سرگرمیوں کے بارے میں علم ہو ہمارے سکولوں کے کلاسوں میں تعداد کے برعکس حاضری ہوتی ہے جس میں آدھے طلباء روزانہ کی بنیاد پر آتے ہیں سکول نہ آنے پر والدین کے عدم توجہ سے بچوں کی تعلیم پر برااثرپڑرہاہے .

انہوں نے کہاہے کہ ہماری کوشش ہے کہ شہر کا ہربچہ سکول میں ہو مگر اہلیان علاقہ اور والدین کو چاہیے کہ وہ محکمہ تعلیم کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان محکمہ توتعلیم سکولوں کو بہتربنانے اور تعلیم کے معیارکو بہتربنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہاہے جس پر تعلیمی ایمرجنسی نافظ ہے.

تعلیمی ایمرجنسی سے تعلیم کے نظام میں مذیدبہتری آرہی ہے ہمارے قابل اور محنتی اساتذہ کرام اپنی پوری ترتوانائی طلباء وطالبات کو تعلیم کی رسائی پر خرچ کررہے ہیں ہمیں صوبے میں سبی شہر کے تعلیمی نظام کوبہتربناکر ریکارڈ قائم کرنا ہے جسکے لیے علاقائی کمیونٹی اور والدین کے ساتھ ساتھ علماء کرام سیاسی وسماجی شخصیات کے تعاون کی ضرورت ہے

اپنا تبصرہ لکھیں