کوئٹہ(جہان امروز-نیوز )منو جان روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محبوب شاہ شہید ہو گئے، جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب محبوب شاہ اپنی ڈیوٹی مکمل کرکے گھر جا رہے تھے کہ گھات لگائے نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔
انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں.