واشنگٹن. امریکن ملٹری نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایک ایسا نیا اور طاقتور لیسر ہتھیار تیار کیا ہے جو دشمن کی گاڑیوں، ٹینکرز، ڈرونز اور میزائلوں کو پگھلا کر اْنہیں تباہ کر سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹر فار کاؤنٹر میڑرز نے اس خطرناک ہتھیار سے متعلق تفصیلات فرہم کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہیلیوس HELIOS ایک نیا ہائی ٹیک لیزر ہتھیاروں کا نظام ہے جسے لاک ہیڈ مارٹن نے امریکی بحریہ کے لیے تیار کیا ہے۔ مذکورہ ہتھیار اپنی طاقتور لیزر سے اہداف کو تباہ کر سکتا ہے، اور یہ دشمن کے سینسرز اور کیمروں کو نشانہ بنا کر انہیں ناکارہ بنا سکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ لیزر ہتھیار ایک طاقتور 60 کلو واٹ بیم کا استعمال کرتا ہے جو اہداف کو فوری طور پر نشانہ بناتا ہے۔ یہ اہداف کو پگھلا کر زیادہ گرم کرکے انہیں غیر فعال یا تباہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ایک منٹ میں ساڑھے 4 لاکھ گولیاں برسانے والا چینی ہتھیار، جو امریکی ہائپر سانک میزائل کو بھی گرا سکتا ہیاس کے علاوہ دشمن کے ڈرونز، تیز رفتار والی کشتیاں، اور میزائلوں جیسے خطرات کے خلاف قابل تائید ہتھیار ہے۔گزشتہ برس برطانیہ کی جانب سے بھی ایک بکتر بند گاڑی پر ایک طاقتور ڈریگن فائر لیزر حملے کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا جو ہوا میں چیزوں کو نشانہ بنا کر مار سکتا ہے۔