اسلام آباد . یوم یکجہتی کشمیر 5فروری بدھ کومنایا جائے گا اس روز ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔5فروری کو کشمیر ڈے کے موقع پرملک بھر میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں 5فروری کو کشمیریوں سے تاریخی اظہار یکجہتی کریں گی .
۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے طویل انسانی ہاتھوں کی زنجیر یں بنائی جائیں گئیں جس میں تمام جماعتوں کے کارکنان سماجی تنظیموں ،تاجر برادری وکلاء سکول و کالج کے طلباء سمیت عوام کی کثیر تعداد شرکت کریں گے ۔ اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے مختلف اجتماعات میںکشمیر کی آزادی اور امت مسلمہ کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔
یوم کشمیر کے حوالے سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔دوسری جانب یوم یکجہتی آزادی کشمیر پر عوام نے اپنے تاثرات میں کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی آزاد کشمیر کے نوجوان یوم یکجہتی کشمیر منانے کے لیے پر عزم، جلد کشمیر، غاصب بھارت سے آزادی حاصل کرے گا
، پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھی ہے، اس پر ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں، مقبوضہ کشمیر سے یکجہتی کے لیے کشمیری عوام نے کہا کہ یوم کشمیر پر ہم اپنے مقبوضہ کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ آزادی تک ہم ان کے ساتھ ہیں، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ہم مقبوضہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ان کی ازادی کا جشن منائیں گے
، 5 فروری کو ہم پاکستان اور آزاد کشمیر میں اپنے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں آخری خون کے قطرے تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، دنیا کے ہر خطے میں بسنے والے کشمیری اس دن مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے باہر نکلے
، ہم اپنے مقبوضہ کشمیری بھائیوں کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، قائداعظم کا فرمان تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اور پاکستان نے ہمیشہ اپنی شہ رگ کا کا خیال رکھا، کشمیری عوام کا موقف تھا کہ کشمیری قوم ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم یکجہتی بھرپور جوش و جذبے سے منائی گی
، کشمیری قوم نے 19 جولائی 1947 کو یہ طے کر لیا تھا کہ ان کی منزل پاکستان ہے، یوم یکجہتی کشمیر عالم اسلام کی جنگ ہے، ہماری پاک فوج زندہ باد اور کشمیری ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد کے لیے لڑیں گے، تمام کشمیری بالخصوص پاکستانیوں کا شکر گزار ہوں کہ وہ اپنے نہتے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں،
ہم پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،انشاء اللہ پانچ فروری کو ہم بھرپور جوش و جذبے سے یوم یکجہتیِ کشمیر منائیں گے، پانچ فروری کو پورا پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری یوم یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں
، ہم تحریک آزادی کشمیر کے لیے آخری قربانی تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں، پورا پاکستان کشمیریوں کے دکھ میں شریک ہو کر اظہار یکجہتی کرے گا اور اس دن عظیم ریلیاں اور سیمینار منعقد ہوں گے.