تربت: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ہندو برادری کے2 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہوگئے

تربت: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ہندو برادری کے2 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہوگئے

حملہ آوروں نے ایک گھر میں گھس کر وہاں موجود افراد کے شناختی کارڈ چیک کیے،پولیس
تربت،بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ تربت کے علاقے سنگھانی کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ایک گھر میں گھس کر وہاں موجود افراد کے شناختی کارڈ چیک کیے اور ان میں سے تین افراد کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ہری لال اور موتی لال موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ شیرو مل شدید زخمی ہوا۔جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق سندھ کے علاقے ٹنڈو اللہ یار اور ٹنڈو آدم سے بتایا جاتا ہے، اور وہ تربت میں کپڑے کی سلائی کا کام کرتے تھے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے، جبکہ حملے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں