سبی(نامہ نگار)سالانہ ثقافتی تاریخی ٬روایتی سبی میلہ مویشیاں واسپاں 2025 اپنی تمام تر رعنائیوں اور رنگارنگ تقریبات کے ساتھ اختتام پزیر ہوا اختتامی رنگارنگ تقریبات کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر ریونیو بلوچستان میر محمد عاصم کرد تھے اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ٬ڈی جی لائیو سٹاک ڈاکٹر شہزاد احمد٬ڈی جی لائوسٹاک ڈاکٹر صمد خروٹی٬ڈپٹی کمشنر جہانزیب شیخ٬ایس ایس پی میر دوستین خان دشتی،زونل کمانڈر بلوچستان کانسٹیبلری محمدابراہیم بگٹی٬ چیئرمین ضلع کونسل سردار زادہ میر بجار چاکر ڈومکی،چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار محمد خان خجک،اے ڈی سی جنرل علی اصغر مگسی، اسسٹنٹ کمشنر منصور علی شاہ٬سیاسی قبائلی رہنما سردارزادہ میر حیر بیار خان ڈومکی سمیت اعلیٰ حکام اور قبائلی عمائدین کی کثیر تعداد موجود تھی اختتامی تقریب سےصوبائی وزیر ریونیومیر محمدعاصم کرد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبی میلہ مویشیاں بلوچستان کی پہچان ہے اور یہ تاریخی میلہ ہمیں وراثت میں ملا ہے جو کہ ہمیشہ سے عوام کے لیے معاشی اور دیگر سرگرمیوں کا باعث بنتا رہا ہے اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہماری ثقافت کتنی عظیم ہے ان کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ صوبہ بلوچستان کی عوام نے سبی میلے کی صورت میں اپنے ہزاروں سالوں کی تاریخی ورثہ کو زندہ رکھا ہوا ہے بلوچستان کے قبائل کی بہادری٬مہمان نوازی چادر و چار دیواری کے تقدس جیسی روایات پوری دنیا میں مشہور ہیں انہوں نے کہا کہ سبی میلہ علاقے کے لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معیشت کو بھی مستحکم کرتا ہے تقریب کے اخر میں صوبائی وزیر ریونیو نے سبی میلے کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا کہ سب کی مشترکہ کوششوں سے میلہ کی روایت اور بلوچستان کی ثقافت کو زندہ رکھا گیا انہوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے میلہ منتظمین کے لیے 25 لاکھ روپے کا اعلان کیا کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ نے بھی پی ٹی شو پیش کرنے والے بچوں٬اور ملی نغمہ پیش کرنے والی بچیوں کے لیے نقد انعامات کا اعلان کیا چیرمین ضلع کونسل سردارزادہ میر بجار چاکر ڈومکی نے مالداروں کے لیے 10 لاکھ روپے کا اعلان کیا اس کے علاوہ کمشنر سبی نے مقررین کے لیے بھی دو لاکھ نقد انعام کا اعلان کیا قبل ازیں چیئرمین ضلع کونسل سردارزادہ میر بجار چاکر ڈومکی نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ نے صوبائی وزیر ریونیو میر محمدعاصم کرد گیلو کو سبی میلہ آمد پر روایتی پگڑی پہنائی اس موقع پر بینڈ مظاہرہ، نیزابازی، ملی نغمے، گھوڑا ڈانس علاقائی رقص اور رم جھم شو کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جسے مہمانوں نے انتہائی جوش وخروش سے دیکھا صوبائی وزیر ریونیو نے اختتامی تقریب میں مختلف آئٹمز پیش کرنے والے طلباء و طالبات اور بینڈ دستوں٬مقررین کے لئے بھی انعامات کا اعلان کیا۔پروگرام کے آخر میں تمام منتظمین٬ مالداروں میں مہمان خصوصی و سول اعلیٰ حکام کی جانب سے سوئنیر اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔