گورنر بلوچستان صادق سنجرانی ون ان ون ملاقات

گورنر بلوچستان صادق سنجرانی ون آن ون ملاقات

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے سابق سینٹ چیئرمین آف پاکستان اور رکن صوبائی اسمبلی صادق سنجرانی نے گورنر ہاس کوئٹہ میں ون ان ون ملاقات کی. ملاقات کے دوران ملک اور صوبہ میں تازہ ترین سیاسی صورتحال اور دستیاب منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقعوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان جغرافیائی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل صوبہ ہے اور قدرتی وسائل و معدنیات سے مالا مال صوبہ ہے. انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی اور سیاسی استحکام درحقیقت معاشی خودمختاری سے مشروط ہے.

ملکی ترقی و خوشحالی کی مناسبت سے حکومت وقت پر دو مختلف ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں. ایک جانب اگر وہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو اپنے ملک میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کرتی ہے تو دوسری جانب وہ آٹ بانڈ ٹریڈ کے فروغ کے ذریعے ملکی تاجروں کو انٹرنیشنل تجارتی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کی ترغیب بھی دیتی ہے.

گھریلو مصنوعات اور خام مال کو دیگر ممالک کی تجارتی منڈیوں تک پہنچانے کے نتیجے میں ترقیاتی منصوبوں، بنیادی ڈھانچے اور صنعتوں کی مالی اعانت کے ساتھ ملکی صنعتوں کی مسابقت میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ آج بھی ہم بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کے ذریعے نئی ٹیکنالوجیز، انتظامی طریقہ کار اور جدید مہارتیں کو متعارف کرا سکتے ہیں. اس روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، معاشی سرگرمیوں کو متحرک کرنے مسابقت اور جدت کو بڑھانے کی متعدد راستے کھلیں گے.

انہوں نے کہا کہ معاشی اور تجارتی ترقی کی مضبوط بنیادیں رکھنے سے ہم اپنے شہروں اور قصبوں کو جوڑنے اور اپنے تمام کاروباری اداروں کے مستحکم بنا سکتے ہیں.

بعدازاں گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل سے رحیم کاکڑ کی قیادت میں مرکزی انجمن تاجران کے وفد نے علیحدہ ملاقات کی اور درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا جس پر گورنر بلوچستان نے درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی.

اپنا تبصرہ لکھیں