خضدار: تحصیل نال میں ر یمورٹ کنٹرول بم دھماکہ، 3 افراد ہلاک، 6 زخمی متعدد موٹر سائیکلیں تباہ ہو گئیں
بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل نال میںریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور6 زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق دھماکا نال کے مرکزی بازار میں ہوا، جس سے ایک گاڑی اور متعدد موٹر سائیکلیں تباہ ہو گئیں
ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے کہا ہے کہ دھماکے کا ہدف مقامی شخص صمد سمالانی تھا، تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا ایک نصب شدہ دیسی ساختہ بم (IED) کے ذریعے کیا گیا۔پولیس اور لیویز فورس کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر نال ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے خضدار کے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال بھیج دیا گیا ۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے حملے کے محرکات اور ممکنہ ملزمان کا سراغ لگا رہے ہیں۔
ایس ایچ او نال بھاول خان نے کہا ہے کہ موٹر ساہیکل میں نصب ریمورٹ کنٹرول دھماکہ تھا دھما کے میںجاں بحق ہونے والے عبیداللہ سرمستانی ،منیر احمد سمالانی،نادر بلوچ،زخمیوں میں عبدالصمد سمالانی ،عبدالحمید قمبراانی،مہراللہ سمالانی،عرفان رخشانی،صلال احمد،اور محمد اشرف شامل ہیں