عون عباس بپی کی سینیٹ میں جذباتی تقریر، واک آؤٹ کرکے واپس جیل چلے گئے

عون عباس بپی کی سینیٹ میں جذباتی تقریر، واک آؤٹ کرکے واپس جیل چلے گئے

پروڈکشن آرڈر پر پیش کئے گئے عون عباس بپی کی سینیٹ میں جذباتی تقریر، واک آؤٹ کرکے واپس جیل چلے گئے

اسلام آباد .پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس بپی کو پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد ایوان میں پہنچا دیا گیا، جہاں انہوں نے جذباتی تقریر کی اور خود ہی واک آؤٹ کر گئے۔ہفتے کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں شروع ہوا، جہاں کارروائی دس نکاتی ایجنڈے کے تحت جاری رہی۔

اجلاس میں مختلف وزارتوں کے وقفہ سوالات، قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس اور توجہ دلاؤ نوٹسز پر بحث کی گئی۔ اجلاس کے دوران نومنتخب سینیٹر اسد قاسم رونجھو نے حلف اٹھایا، جس کے بعد ایوان میں سیاسی گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔عون عباس بپی کی جذباتی تقریر سینیٹر عون عباس بپی نے اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں چھ مارچ کی صبح گھر سے گرفتار کیا گیا اور زبردستی ان کے بیڈ روم میں داخل ہو کر موبائل فون ضبط کیا گیا۔

عدالت میں پیشی کے دوران ان پر ہرن کے شکار کا الزام لگایا گیا اور راہداری ریمانڈ پر انہیں بہاولپور سے اسلام آباد منتقل کیا گیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی گرفتاری کی اصل وجہ مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانا اور بانی پی ٹی آئی سے وفاداری ہے۔ تقریر کے دوران وہ آبدیدہ ہو گئے اور سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں