چند دنوں میں عوام کو ریلوے میں بہتری نظر آئے گی، سکیورٹی بہتر لانے کے لیے بھی اقدامات کریں گے،حنیف عباسی
اسلام آباد .. وزیر ریلوے حنیف عباسی نے حنیف عباسی نے عید پر چار خصوصی ٹرنیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ پا رلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا ریلوے کی آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی لائی جائے گی۔
انہوں نے کہا 25 رمضان المبارک سے چار خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی اور عید پر کرایوں میں بھی کمی کریں گے۔ انہوں نے کہا ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، ایم ایل ون پر مختلف ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
چند دنوں میں عوام کو ریلوے میں بہتری نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے خسارے کو کم کرنے کے لیے دن رات محنت کریں گے، ریلوے اسٹیشن پر سامان کی اسکیننگ مشین خراب ہونے کی اطلاعات ملی ہیں، اس حوالے سے آئندہ روز میں میٹنگ کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کی سیکیورٹی اتنی اچھی نہیں ہے، سیکیورٹی بہتر لانے کے لیے بھی اقدامات کریں گے۔#/s#