پی ٹی آئی کا گالم گلوچ اور بدتمیزی کا کلچر اب دم توڑنے والا ہے ، مریم نواز

پی ٹی آئی کا گالم گلوچ اور بدتمیزی کا کلچر اب دم توڑنے والا ہے ، مریم نواز

عوام کو اب انکی ا نتشاری سیاست میں نہیں بلکہ اپنے مسائل کے حل میں دلچسپی ہے،میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد . وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا گالم گلوچ اور بدتمیزی کا کلچر اب دم توڑنے والا ہے ، عوام کو اب انکی ا نتشاری سیاست میں نہیں بلکہ اپنے مسائل کے حل میں دلچسپی ہے ۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کے شور شرابے اور ہنگامے بارے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوے انہوں نے کہا کہ یہ بد تمیزی کی اور بد تہذیبی کی جو بنیاد انہوں نے رکھی ہے اب اسکا نشانہ خود ہی بن رہے ہیں ۔

تاہم یہ بدتمیزی کا کلچر اب آخری سانسیں لے رہا ہے جو جلد ختم ہو جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا لوگوں کو اب شعور آگیا ہے انھیں معلوم ہے کہ اس بدتمیزی اور بد تہذیبی نے ان کو کچھ نہیں دیا انھیں اپنے مسائل کا حل ، مہنگائی میں کمی چاہیے ، وہ اب سمجھ چکے ہیں کہ بد تمیزی ، بد تہذیبی اور کاکردگی میں کیا فرق ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں