جعفر ایکسپریس پر حملہ، حکومت بلوچستان کا سخت نوٹس، شاہد رند سبی اسپتال میں ایمرجنسی، امدادی کارروائیاں تیزکردی، ترجمان کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گڈالر اور پیرو کنری کے درمیان فائرنگ کے واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق، حکومت بلوچستان نے فوری طور پر ہنگامی اقدامات کیے ہیں، سبی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ایمبولینسز جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ پہاڑی اور دشوار گزار علاقہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم محکمہ ریلوے کی جانب سے امدادی ٹرین جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہے اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔شاہد رند نے کہا کہ واقعے کی نوعیت اور ممکنہ دہشت گردی کے پہلوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حملہ دہشت گردی کی کارروائی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرامن رہیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں، کیونکہ حکومت اور سیکیورٹی ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں اور صورتحال کو جلد قابو میں لے آئیں گے۔

جعفر ایکسپریس پر حملہ، حکومت بلوچستان کا سخت نوٹس، شاہد رند

کوئٹہ،،بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گڈالر اور پیرو کنری کے درمیان فائرنگ کے واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق، حکومت بلوچستان نے فوری طور پر ہنگامی اقدامات کیے ہیں، سبی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ایمبولینسز جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پہاڑی اور دشوار گزار علاقہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم محکمہ ریلوے کی جانب سے امدادی ٹرین جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہے اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔

شاہد رند نے کہا کہ واقعے کی نوعیت اور ممکنہ دہشت گردی کے پہلوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حملہ دہشت گردی کی کارروائی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرامن رہیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں، کیونکہ حکومت اور سیکیورٹی ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں اور صورتحال کو جلد قابو میں لے آئیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں