بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج 12 مارچ 2025 کو دوپہر 2:30 بجے منعقد ہوگا، جس میں اہم قانون سازی اور سیکیورٹی امور زیر بحث آئیں گے۔حلقہ PB-45, کوئٹہ VII سے دوبارہ منتخب ہونے والے رکن اسمبلی علی مدد اجلاس کے دوران اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔
بلوچستان مائنز اینڈ منرلز بل 2025 پیش ہوگااسمبلی میں محکمہ معدنیات و معدنی ترقی کی قائمہ کمیٹی بلوچستان مائنز اینڈ منرلز بل 2025 (مسودہ قانون نمبر 13) پیش کرے گی، جس پر بحث کے بعد منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔وزیر اعلی کی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان، بینا مجید اجلاس میں ایک مذمتی قرارداد پیش کریں گی، جس میں بلوچستان میں دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے خواتین کو خودکش حملوں میں استعمال کرنے کی شدید مذمت کی جائے گی۔
ایوان میں اس مسئلے پر تفصیلی بحث کے بعد حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔بلوچستان اسمبلی کے اس اہم اجلاس میں دیگر امور کے علاوہ وقفہ سوالات میں محکمہ خزانہ اور محکمہ بلدیات سے متعلق سوالات بھی زیر غور آئیں گے۔