پاکستان کرپٹو کونسل کا باضابطہ قیام عمل میں آگیا

پاکستان کرپٹو کونسل کا باضابطہ قیام عمل میں آگیا

کرپٹو کونسل کا قیام جدیدیت کے فروغ ،سرمایہ کاروں ،مالیاتی نظام کا تحفظ یقینی بنانے کی جانب اہم قدم ہے ، سینیٹر محمد اورنگزیب

دنیا تیزی سے ڈیجیٹل فنانس کی طرف گامزن،پاکستان میدان میں قیادت کا خواہاں ہے، ہم ایک ذمہ دار ،ترقی پسند کرپٹو ایکو سسٹم کے قیام کیلئے پرعزم ہیں جو ملکی معیشت میں مثبت کردار ادا کرے گا،وزیر خزانہ

اسلام آباد۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹل فنانس کی طرف بڑھ رہی ہے ،پاکستان اس میدان میں قیادت کا خواہاں ہے، کرپٹو کونسل کا قیام جدیدیت کے فروغ ،سرمایہ کاروں ،مالیاتی نظام کا تحفظ یقینی بنانے کی جانب اہم قدم ہے ، ہم ایک ذمہ دار ،ترقی پسند کرپٹو ایکو سسٹم کے قیام کیلئے پرعزم ہیں جو پاکستان کی معیشت میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کرپٹو کونسل کا باضابطہ قیام عمل میں آگیا ہے جو ملک میں بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے فروغ اور ضابطہ کاری کی جانب ایک نمایاں پیش رفت ہے۔یہ کونسل کرپٹو اپنانے کیلئے موثر پالیسی سازی، جدیدیت کے فروغ اور محفوظ مالیاتی نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے جو ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے حوالے سے حکومت کے عزم کا مظہر ہے

اپنا تبصرہ لکھیں