اپوزیشن اتحاد ،جے یو آئی شامل ہوگی یا نہیں، پی ٹی آئی کی عمران خان سے مشاورت مکمل

اپوزیشن اتحاد ،جے یو آئی شامل ہوگی یا نہیں، پی ٹی آئی کی عمران خان سے مشاورت مکمل

اسلام آباد.. جے یو آئی (ف) کے اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے کے معاملے پر اڈیالہ جیل سے گرین سگنل مل گیا، پی ٹی آئی نے بانی عمران خان سے مشاورت مکمل کرلی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جے یو آئی کو مطالبات اور شرائط کی منظوری کا پیغام بھجوادیاگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام نے زبانی کی بجائے تحریری یقین دہانی مانگی ہے۔ج

ے یو آئی نے موقف اپنایا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے وقت پی ٹی آئی کو اعتماد میں لیا تھا بعد میں الزام جے یو آئی پر لگانا افسوس ناک عمل ہے، اسٹیبلشمنٹ اور حکومت سے مذاکرات پر بھی جے یو آئی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا، حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات اپوزیشن کرے گی پارٹی کے سطح پر نہیں ہوں گے۔

جے یو آئی نے سوال کیا کہ اپوزیشن اتحاد نیا بنایا جائے گا یا تحفظ آئین پاکستان کے تحت اتحاد کام کریں گے؟، نئے اتحاد کا اسٹرکچر کیا ہوگا؟، کون کون سی جماعتیں شامل ہوں گی؟۔ج

ے یو آئی نے تجویز دی ہے کہ اپوزیشن اتحاد اپنے فیصلے خود کرے گا اور با اختیارہوگا، پی ٹی آئی بانی سے مشاورت کرے مگر حتمی فیصلہ اپوزیشن اتحاد کا ہوگا، تمام فیصلے تحریری ہوں گے، بانی پی ٹی آئی سے حتمی مشاورت کرکے ہمیں آگاہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں