بیجنگ ،چینی قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں سے لڑنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
پاکستان عالمی تعاون سے دہشتگردی پر قابو پاسکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قراقرم ہائی وے ری الائنمنٹ منصوبے پر اسی سال پیشرفت ہوگی۔ سی پیک کی تعمیر کے لحاظ سے 2025 اہم سال ہے۔
دونوں ممالک کے عوام سی پیک سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ دونوں ممالک کوششوں سے توقعات کو حقیقت کا روپ دے سکتے ہیں۔