سینئر صحافی عبداللّٰہ بلوچ کے واقعے کو ایک ہفتہ گزر گیا، ملزمان گرفتار نہ ہو سکے!

سینئر صحافی عبداللّٰہ بلوچ کے واقعے کو ایک ہفتہ گزر گیا، ملزمان گرفتار نہ ہو سکے!

صحافی عبداللّہ بلوچ کے واقعے کے ملوث کرداروں کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود گرفتاری عمل میں نہ آسکی ڈھاڈر پولیس بھتہ خوری کے ناکہ جات پر مگن ایس ایچ او ڈھاڈر ناکامی کا ملبہ کم نفری پر لگا رہا ہے کچھی پریس کلب ڈھاڈر کے سینئر صحافی عبداللّٰہ بلوچ کے واقعے میں ملزماں کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے مطالبہ بلوچستان پریس کلبز ایسوسی ایشن کا مرکزی بیان

بولان/ڈھاڈر (نامہ نگار) بلوچستان پریس کلبز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر رئیس فرحان غنی جمالی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات علی نواز ابڑو نے اپنے مشترکہ بیان میں کچھی پریس کلب ڈھاڈر کے سینئر صحافی عبد اللّٰہ بلوچ کے ساتھ پیش أنے والے ناخوشگوار واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈھاڈر پولیس صحافیوں کی جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے چوروں، ڈاکوٶں اور لٹیروں کا سینٸر صحافی عبداللّٰہ بلوچ کو گن پواٸنٹ پر لوٹنا کچھی ڈھاڈر پولیس کی ناکام کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے

ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود چوری شدہ سامان برآمد نہ کرنا کچھی ڈھاڈر پولیس کی غیر سنجیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ صحافی برادری عدم تحفظ کا شکار ہے تو عوام الناس کی جان و مال اور املاک کی حفاظت کون یقینی بنائے گا انہوں نے کہا کہ قیام امن کو بحال رکھنا کچھی پولیس کی ذمہ داری ہے پولیس چوکیوں میں بھتہ خوری اور گشت میں کمی کرنا چوروں، ڈاکوٶں اور لوٹ مار کرنے والوں کو کھلی چھوٹ دینے کے مترادف ہے کچھی پولیس غیر سنجیدہ رویہ ترک کرکے سینٸر صحافی عبداللّٰہ بلوچ سے لوٹا ہوا سارا سامان برأمد کراٸے

انہوں نے مزید کہا کہ قیام امن کو برقرار رکھنے کیلٸے تمام اکاٸیوں کو متحد و منظم ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا جس میں صحافی برادری روز اول سے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے قلم، کیمرے اور توانا آواز کے ساتھ مساٸل کی نشاندہی کرنے اور ارباب اقتدار تک ان مساٸل کو پہنچانے میں صحافی برادری پل کا کردار ادا کررہی ہے سیاسی و سماجی اور عوامی مساٸل کو دیکھنے، لکھنے اور بولنے کی پاداش میں صحافیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے کچھی پولیس نے فوری طور مسروقہ سامان برأمد نہ کرایا تو ایس ایس پی کچھی پولیس آفس کے سامنے سخت احتجاج کیا جاٸے گا

اپنا تبصرہ لکھیں