پاکستانی حکام کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ،آئی ایم ایف

پاکستانی حکام کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ،آئی ایم ایف

اسلام آباد۔آئی ایم ایف نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کردیاجس میں انہوں نے پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت کو مثبت قرار دیا ہے،اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزہ کے لیے بات چیت ہوئی، کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے بھی بات چیت ہوئی،پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا،قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ پر بات چیت ہوئی.

پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آیا، پاکستان کے ساتھ معاشی ترقی کی شرح بڑھانے پر بات چیت ہوئی،پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے کی بہتری کے لیے امور زیر بحث آئے ، پاکستان کے ساتھ صحت عامہ کی بہتری کے لیے بات چیت ہوئی، پاکستان کے ساتھ تعلیم کے فروغ کے لیے بات چیت ہوئی، پاکستان کے ساتھ سماجی تحفظ کے لیے بات چیت ہوئی،پاکستان کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا،پاکستان کے ساتھ مزید بات چیت آن لائن جاری رہے گی، پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت رہی۔

اپنا تبصرہ لکھیں