وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ بدھ سے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کرینگے
دورے میں تجارتی ومعاشی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ پرمشاورت ہوگی‘ذرائع
اسلام آباد۔۔وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ بدھ سے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کرینگے۔ دورے میں تجارتی ومعاشی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ پرمشاورت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو دورہِ سعودی عرب پر روانہ ہونگے۔وزیراعظم کا دورہ تین روزہ ہے، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار ہمراہ ہونگے۔دیگر اہم وفاقی وزرا اور اعلی حکام بھی وزیراعظم کے وفد کا حصہ ہونگے۔سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان سے وزیراعظم کی ملاقات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پاک سعودی معاشی و تجارتی تعلقات پربات چیت ہو گی‘مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری پر مشاورت ہو گی۔غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔پاکستانی وفد سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور داخلی خودمختاری کی مکمل حمایت کا اعادہ کریگا۔